بلاول بھٹو زرداری

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے عمران خان کو صدی کا بحران قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو اس صدی کا بحران قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر صدی میں بحران آتا ہے اور ہمارے بحران کا نام عمران خان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان کا مطلب مہنگائی، بیروزگاری اور غربت ہے، بجٹ میں وعدہ کیا گیا تھا کہ معاشی ترقی کا سفر شروع ہورہا ہے۔ بجٹ میں زیرو ٹیکس بجٹ کا دعویٰ کیا گیا لیکن منی بجٹ میں ٹیکسز کا سونامی لایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معیشت پر موجودہ حکومت کنفیوژ ہے، آئی ایم ایف سے ڈیل پاکستانی معیشت کے لیے تباہی ثابت ہوگی، عوام کو مہنگائی کا مزید بوجھ اٹھانا پڑے گا۔ حکومت کہتی رہی آئی ایم ایف نہیں جائیں گے، عوام کو تکلیف میں ڈالنے کیلئے غلط فیصلے کیے گئے، کمزور مؤقف کے ساتھ انہوں نے آئی ایم ایف سے کمزور ڈیل کی۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ 350 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں اور ترقیاتی بجٹ میں 250 ارب کٹوتی سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو کسی اور کی وجہ سے حکومت بنائیں ان کو عوام کی پراوہ نہیں ہوتی، پاکستان کے بچے بچے کو پتہ ہے کہ مہنگائی ہے اور تاریخی مہنگائی ہے اور اس کا ذمہ دار عمران خان نیازی ہے۔ عوام کو معلوم ہے کہ ان کی جیب ہر ڈاکا ڈالا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے