جام کمال

پی ٹی آئی کے احتجاج نے ملک کا یومیہ 190 ارب روپےکا نقصان کیا۔ جام کمال

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج نے ملک کا یومیہ 190 ارب روپےکا نقصان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام احتجاج اور دھرنوں کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔ آئی ایم ایف کی جانب سے سبسڈیز اور نئے ایکسپورٹ زونز پر پابندیوں کے باوجود پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے ملکی معیشت کو یومیہ 190 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، اکنامک ایکٹیویٹیز کو چاہے آپ اسٹاک ایکسچینج لے لیں، ایکسپورٹس لے لیں، ٹرانزٹ، پروڈکشن، ایکسپورٹ اور ترسیلات زر شامل ہیں آئے روز دکانوں، مارکیٹس کی بندش سے مزدور بھی متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الوزارتی کمیشن کے اجلاس سمیت کئی کامیاب ایونٹس کرائے دوست ممالک کے وفود اور سربراہان حکومت کے دورے اہمیت کے حامل ہیں ملکی برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے سازگار حالات ضروری ہیں پاکستان کی زرعی برآمدات کے اندر ساڑھے تین ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے