ڈی چوک

پی ٹی آئی کا احتجاج، رینجرز نے ڈی چوک سے مظاہرین کو واپس دھکیل دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف کا احتجاج، رینجرز نے ڈی چوک سے مظاہرین کو واپس دھکیل دیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ایک بار پھر ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا، مظاہرین ٹولیوں کی صورت میں اسلام آباد کی شاہراہوں پر موجود ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کی ایک دوسرے پر آنسو گیس کی شیلنگ، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا، ڈی چوک اور اطراف میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔

آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈی چوک آنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے شرپسندوں سے آج رات ہی اسلام آباد خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طارق فضل چوہدری

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں،  طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے