پی ٹی آئی  نیب کو صرف مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہے

پی ٹی آئی  نیب کو صرف مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہے: مولانا فضل الرحمٰن

حیدرآباد (پاک صحافت) حیدرآباد میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے  قومی احتساب بیورو (نیب) پی ٹی آئی سرکار، کرپٹ حکومت کا مہرہ ہے جو صرف حکومتی مخالفین کے خلاف استعمال ہورہا ہے۔نیب اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائی ہے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ نیب کو اپوزیشن کے خلاف انتقامی انداز میں استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خود حکومتی جماعت کے اندر سے احتساب کی آوازیں بلند ہورہی ہیں لیکن انہیں نہیں سنا جارہا، ان کے احتساب کے عمل کو مؤخر کیا جارہا ہے، تاخیری حربے استعمال ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: انتقام کی ہوس میں نیب اندھا ہو چکا ہے، شاہد خاقان عباسی

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ صرف اپوزیشن کے خلاف احتساب کے معنی یہ ہے کہ نیب اس سرکار کا ایک مہرہ ہے۔پی ٹی آئی اراکین کے گزشتہ سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پیسے لینے کی ویڈیوز لینے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویڈیو پی ٹی آئی کے اپنے اراکین کی ہے، جو گند ان کا اپنا ہے، وہ اپنے منہ پر ملیں، دوسروں کے منہ پر نہ ملیں۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے سربراہ جے یو آئی ایف نے ایک مرتبہ پھر دہرایا کہ ہمارا دامن صاف ہے۔ماضی میں ریاست کے بیانیے کی تائید کرنے والی جماعتوں کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شمولیت اور اب اسٹیبلشمنٹ سے معافی کے مطالبے سے صورتحال نہیں ہونے جارہی؟ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صورتحال یقیناً خراب ہے اچھی نہیں ہے اور قوم کے سامنے سرانڈر ہوگا کسی سیاسی جماعت کے سامنےنہیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ قوم کا عام آدمی کا حق ہے اور عوام کے مقابلے تمام ادارے چاہے و سرکاری ہوں ریاستی ہوں، سرکاری ہوں یا حکومتی ہوں وہ عوام اور ملک کے خادم ہیں انہیں اپنے دائرے میں رہنا ہوگا۔مولانا فضل الرحمٰن نے کا کہ ہم ملک میں سلامتی اور بہتر ماحول چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہر ادارہ اپنے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دے۔

 

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے