پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رہنما امجدنیازی سمیت دیگر کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) عدالت نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 59 پی ٹی آئی کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری کی عدالت میں پیش ملزمان میں پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی بھی شامل ہیں، عدالت نے زخمی ملزمان کا طبی معائنہ کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔ دوران سماعت جج کا کہنا تھا کہ صرف اس لیےکیس سن رہاہوں کہ یہ گرفتار ہیں، پولیس 24 گھنٹے سے زیادہ انہیں اپنے پاس رکھ نہیں سکتی۔

ذرائع کے مطابق عدالت میں زخمی ملزمان کی جانب سے زخم بھی دکھائے گئے، پی ٹی آئی وکلا کا کہنا تھا کہ ایسا رویہ کیسے چلے گا؟ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ میڈیا پر دو طرفہ صورتحال دیکھ رہے تھے، ایس ایچ او رمنا نے عدالت کو دکھایا وہ بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کی درخواست پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پولیس کو شدید زخمی افراد کا پمز سے میڈیکل کروانے کا حکم بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے