پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسوں میں تو عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ طویل مدت سے کیا جارہا ہے لیکن اب پی ٹی آئی کے جلسے میں بھی ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کی جانب سے عوامی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے وفاقی وزیر اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجا خرم شہزاد نے خطاب کیا۔ ان رہنماؤں کے خطاب کے بعد ایک شخص اسٹیج پر چڑھ آیا، مائیک سنبھالا اور پیش گوئی کردی کہ سب کچھ ویسا ہی ہوگا جیسا راجا خرم شہزاد نے کہا، پر وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے۔

اس شخص نے مزید کہا کہ عمران خان آج استعفیٰ دے دیں تو بہتر ہے، نو عمران اونلی عوام، اس موقع پر شرکا نے حیرت کا اظہار بھی کیا اور اسٹیج پر موجود منتظمین نے مائیک ہٹا کر اسے مزید بات کرنے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے