عظمی بخاری

پی ٹی آئی کو اپنا نام تبدیل کر کے ”تحریک کرپشن “ اور ”تحریک چندہ پارٹی“ رکھ لینا چاہیے، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے پی ٹی آئ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک  انصاف کو کو اپنا نام تبدیل کر کے ”تحریک کرپشن “ اور ”تحریک چندہ پارٹی“ رکھ لینا چاہیے، کیوں کہ چندے اور زکوٰة کی برکتوں سے تحریک انصاف وجود میں آئی کرپشن کے اثر رسوخ سے ان کی حکومت چل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس میں اصلاحات لانے والی جماعت نے پولیس کو بھی کرپٹ ترین ادارے کا کریڈٹ دلوادیا ہے، عمران خان پاکستان میں کرپشن کے قلعے تعمیر کروانے میں مصروفِ عمل ہیں۔ تین سالوں میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی دوسری رپورٹ میں پی ٹی آئی کو کرپٹ ترین حکومت قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ کرپشن کا شور مچانے والا شخص خود کرپشن کا بے تاج بادشاہ ثابت ہوا ہے، قومی دولت کو اپنے وزیروں، مشیروں اور دوستوں میں ریوڑیوں کی طرح بھانٹا جا رہا ہے، وفاق اور پنجاب میں کرپشن میں ریس لگی ہے۔ بے شرم ٹولہ ابھی بھی ڈھٹائی سے کہتا ہے ہم صادق و امین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مسنگ پرسنز کا معاملہ اتنا آسان نہیں، وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مسنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے