شہباز شریف

پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق فیصلے کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 کے نفاذ کا معاملہ زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی منظوری بھی لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی معاشی صورتحال زیر بحث آے گی جبکہ کابینہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ کابینہ متعدد اہم ایجنڈا آئٹم بھی نمٹاے گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے اور عمران خان، عارف علوی اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے