احسن اقبال

پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنی نااہلی و نالائقی سے ملکی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے، عام شہری دو وقت کی روٹی کے لئے دربدر ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے جو ترمیم دی ہے منی بجٹ میں وہ بڑی اہم ہے، چھ ماہ پہلے وزیر خزانہ نے ایوان کو بریفنگ دی تھی کہ ملکی معیشت بہت بہتر ہوئی ہے، وزیر خزانہ نے جس جنت کا مشاہدہ ہمیں جون 2021ء میں کرایا تھا اسے کون سا سکڈ میزائل لگا؟۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے مخالفوں اور سرکاری افسروں کے خلاف جھوٹے کیس بنائے، اس وجہ سے آج فیصلہ سازی مفلوج ہو چکی ہے۔ پیٹرول مہنگا کرکے انہوں نے گاڑی والے کو موٹر سائیکل پر منتقل کردیا جبکہ موٹر سائیکل والے کو سائیکل پر منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے