مفتاح اسماعیل

پی ٹی آئی حکومت ملک کو بند گلی میں لے جا رہی ہے۔ مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی نااہلی، نالائقی اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو بند گلی میں لے جا رہی ہے جس سے نکلنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے یہ چوتھا بجٹ دیا ہے، ہر سال 2 بجٹ لاتی ہے، نئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ میں حکومت نے 360 ارب کے سیلز ٹیکس لگائے ہیں، حکومت نے جو سیلز ٹیکس لگائے اس سے مہنگائی بڑھے گی، سیلز ٹیکس بچوں کی اشیاء جیسے دودھ وغیرہ پر لگا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے تھا اپنے180 ارب کیلئے 360 ارب کے ٹیکس نہ لگاتے، حکومت کو ٹیکس لگانے کے بجائے اپنے اخراجات کم کر دینے چاہیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بقول خان صاحب نوازشریف شاہی خرچ اور یہ سادہ خرچ ہیں۔ نوازشریف کے شاہی خرچ میں سے 300 ارب کم کرلیتے۔ وزیراعظم تو ہر سال نوازشریف کے خرچے سے زیادہ خرچ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے