مفتاح اسماعیل

پی ٹی آئی حکومت اگلی حکومت کیلئے ایٹم بم بچھا رہی ہے۔ مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت جاتے جاتے اگلی حکومت کے لئے ایٹم بچھا رہی ہے، عمران خان جان بوجھ کر معاملات بگاڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شوکت ترین نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، عمران خان نے پہلے چین اور پھر مغرب سے بھی لڑائی لے لی، خان صاحب نے پہلے سی پیک بند کر کے چین سے اور اب یورپی یونین سے لڑائی لے لی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ آج پاکستان میں مہنگائی بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ ہے، عمران خان کہا کرتے تھے کہ مہنگائی زیادہ ہو تو سمجھ جائیں کہ وزیر اعظم چور ہوتا ہے۔ حکومت جاتے ہوئے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑ رہی ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر ایمنسٹی دی، اس کے فیٹف پر اثرات پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

حج 2025ء کی تیاری میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں،  وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حج 2025ء کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے