اعظم نذیر

پیپلزپارٹی کیساتھ بات چیت کا سلسلہ مثبت انداز میں جاری ہے۔ اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کیساتھ بات چیت کا سلسلہ مثبت انداز میں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سازی کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے ساتھ منگل کی صبح دوبارہ نشست ہوگی، کابینہ میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کے حوالہ سے کچھ چیزیں پہلے سے طے شدہ ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو پنجاب کابینہ میں دو یا تین وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ پیپلزپارٹی مرکز اور پنجاب میں ن لیگ کی حکومتوں کا ساتھ دے گی تو ن لیگ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی حمایت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ق لیگ، استحکام پارٹی کے علاوہ نیشنل پارٹی، بی این پی اور بی اے پی سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ جب کہ پیر کو پیپلزپارٹی کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے بعد ن لیگ کے رہنماؤں نے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی سے بھی اسلام آباد میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے