بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں کی خدمت کی ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں کی خدمت کی ہے۔ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید کی پالیسی کو دنیا کے دیگر ملکوں نے اپنایا۔ بینظیر بھٹو کے لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام پر سخت تنقید کی گئی تھی لیکن یہ پروگرام آج بھی سارے پاکستان میں چل رہا ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ تاریخ رقم کی ہے، پیپلزپارٹی کے دور میں بھٹو شہید نے غریبوں میں زمینیں تقسیم کردی تھیں تاکہ وہ مستقبل میں خودکفیل ہوں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے اپنے دور میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا تھا چاہے دنیا میں مہنگائی تھی پٹرول کا مسئلہ تھا لیکن ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ وسیلہ حق، وسیلہ روزگار کے تحت عوام کو سپورٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے سارے پروگرام ہی ٹریپ ہوچکے ہیں ان کے بنائے ہوئے پروگرام ہی اگلی حکومتوں نے نام بدل کر چلائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے