شیری رحمان

پیپلزپارٹی جمہوری نظام کیلئے جنگ لڑ رہی ہے۔ شیری رحمان

کراچی (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوری نظام کے لئے جنگ لڑ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و وفاقی وزیر شیری رحمان نے نشتر پارک جلسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کا 55 واں یوم تاسیس ہے، ملک بھر میں یوم تاسیس کی بھرپور تیاری ہے۔ وقار مہدی سینیٹر بن رہے ہیں اور میں وقار مہدی کو مبارکباد دیتی ہوں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت جمہوری نظام کو ہلانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ اس سے ملک کو نقصان ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیر خارجہ ملک کے لئے اہم خدمات ہیں، پوری دنیا میں بلاول بھٹو زرداری ہاکستان کے خارجہ تعلقات بہتر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی خارجہ پالیسی نے پاکستان تنہا ہونے سے بچایا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ملک سیاسی اور اقتصادی بحران سے بچایا ہے اور جب بھی ملک میں کوئی مشکل وقت آتا ہے پی پی صف اوّل میں ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے