حافظ نعیم

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ وزیراعظم کا انتہائی ظالمانہ اور عوام دشمن فیصلہ ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی (پاک صحافت) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ  نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12روپے، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 10روپے کا اضافہ وزیراعظم کا انتہائی ظالمانہ اور عوام دشمن فیصلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچانے کے اپنے ہی ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے  مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ڈکٹیشن لینے اور عوام دشمن شرائط تسلیم کرنے کے بجائے غریب عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات اور فیصلے کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے