پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرول و ڈیزل کی کوئی قلت نہیں، اوگرا

اسلام آباد (پاک صحافت) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے،  ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے جاری بیان میں ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا ہے کہ ملک میں بالترتیب 18 اور 37 دنوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے پیٹرول و ڈیزل کے ذخائر دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کے 1 لاکھ 1 ہزار میٹرک ٹن کے حامل بحری جہاز برتھ پر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں تقریباً 50 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت اور سکیورٹی فورسز مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے