پیٹرول

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے جس کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 191 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 186 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے