حملہ

پولیس پارٹی پر آئی ای ڈی حملہ اور فائرنگ، 4 پولیس اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سرچ آپریشن کیلئے جانے والی پولیس قافلے پر حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق نامعلم افراد نے سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی بلاسٹ کے بعد فائرنگ کی، حملے میں کیو آر ایف فورس کا ڈرائیور اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوئے۔ آئی ای ڈی حملے اور فائرنگ سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

مذکورہ واقعہ ٹانک روڈ پر ہتھالہ فارم ہاؤس کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اسکواڈ پر حملے کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

حملے کے وقت ڈی ایس پی کلاچی سرکل اور ایس ایچ او تھانہ پنیالہ بھی اسکواڈ میں شامل تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور 4 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے جن میں کانسٹیبل محفوظ اللہ، کانسٹیبل محمد عمیر، کانسٹیبل فضل امین اور کانسٹیبل سمیع اللہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز کا مستحق افراد کیلئے جلد مفت زمین اسکیم لانے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد  کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے