شہباز شریف

پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے شہید افسر و اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی، شہید حوالدار اظہر اقبال، نائیک محمد اسد اور سپاہی محمد عیسیٰ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہباز شریف نے شہداء کی بلندیٔ درجات کی دعا کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید ہوگئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں 7 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے