محسن نقوی

پنجاب کی نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ  سید محسن نقوی کی نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں 6 وزرا شامل کرنے کا امکان ہے جن کی حلف برداری آج متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں محکمہ داخلہ، اطلاعات، فنانس، وزرات قانون،  خوراک اور صحت کی وزارتیں تشکیل دی جائیں گی۔ مشاورت کے بعد نگران کابینہ کیلئے منتخب 6 وزرا کا آج حلف اُٹھانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزرا کی تعداد دس سے کم ہوگی۔ خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ میں  ایک خاتون بھی شامل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

ناصر شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کا نوٹس لے لیا

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے