لاہور (پاک صحافت) پنجاب صوبے میں خسرہ کے پھیلاؤ کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے صحت کے حوالے بہتر اقدامات نہیں کیے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر صحت عمران نذیر کا خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ پنجاب میں خسرہ کے پھیلاؤ کے حوالے سے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پچھلی حکومت توجہ دیتی تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو یہ سب برداشت نہ کرنا پڑتا۔
عمران نذیر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور وزیر اعلیٰ مریم نواز صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں، تاہم ‘ہم پچھلی حکومت کے دور کا نقصان برداشت کر رہے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبے میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے پر توجہ نہیں دی، اگر وہ توجہ دیتی تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو یہ سب برداشت نہ کرنا پڑتا۔