لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے عاشورا کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نو اور دس محرم کو صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے، اسی مناسبت سے پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عاط تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عاشورا کی تعطیلات میں تمام صوبائی سرکاری دفاتر 2 روز بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی عاشورا پر 9 اور 10 محرم الحرام کو چھٹیوں کا اعلان کرچکی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک نے بھی بینک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔