چوہدری پرویز الہی

پرویز الہی کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ ہوگیا

لندن (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے خلاف عدم اعتماد لانے کے متعلق نوازشریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں حتمی فیصلہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں ملاقات کے دوران پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کی ہے جس کے بعد امکان پیدا ہوگیا ہے کہ اگلے 15 دن میں اسے اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مسلم لیگ ن کو تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے دھڑے اور ق لیگ کے بعض ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئے وزیراعلی کے نام پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے