طورخم (پاک صحافت) پاک افغان سرحد پر جھڑپ کے بعد طورخم بارڈر پر ہر قسم کی آمد و رفت کو معطل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان سرحد پر جھڑپ کے باعث طورخم بارڈر پر تجارت سمیت ہر قسم کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔ پاک افغان فورسز کے مابین چیک پوسٹ کے قیام کے تنازعہ پر مسلح جھڑپ ہوئی جو تین گھنٹے تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے بعد پاک افغان سرحد طورخم کو تجارت سمیت ہر قسم کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
افغان سیکورٹی فورسز کے مطابق 2 افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا ہے۔