مولا بخش چانڈیو

پاکستان نے کبھی افغانستان اور ہندوستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کی، مولا بخش چانڈیو

حیدر آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے عید کے روز اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے کبھی افغانستان اور ہندستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کی۔  دوسری جانب سے مولا بخش چانڈیو نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اس وقت کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مولا بخش چانڈیو نے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عوام کو روزگار دیں، افراتفری ختم کی جائے۔ واضح رہے کہ عید کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی بد امنی پہلے کبھی نہیں ہوئی، حکمراں اپنا اخلاقی فرض ادا کریں، غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے