کورونا وائرس

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر، مزید 72 اموات، 3669 مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وبا کی چوتھی لہر کے حملے جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار669 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 2 ہزار 79ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث  مزید 72 افراد زندگی کی جنگ ہار گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 478 تک جا پہنچی ہے۔  اس کے علاوہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 218 مریض شفایاب بھی ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 8 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 88 ہزار 588 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 787 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 89 ہزار 13 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے