کورونا وائرس

پاکستان میں کورونا وائرس مزید 63 اموات، 2512 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، تاہم  مثبت کیسز کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 77 ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 512 میں کورونا کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار 261 ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آ گیا۔ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں  مزید 63 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد  ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 135 تک جا پہنچی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 4 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ اس وقت  ملک بھر  میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 64 ہزار 564 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 117 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 29 ہزار 562 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے