پاکستان میں کورونا سے مزید 42 اموات، 2060 نئے کیسز بھی رپورٹ

کورونا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 42 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی جنگ ہار بیٹھے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 27 ہزار 524 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44 ہزار 958 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2060 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 36 ہزار 888 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10928 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 57 ہزار 322 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 52042 ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.58 فیصد رہی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں