ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا  ہے کہ پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ اس موقع پر  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے 11 جنوری کو کابل میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ سے کل فون پر بھی بات کی۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ پر کل ابوظہبی پہنچے جہاں تجارت، سرمایہ کاری اور شراکت داری کے امور پر بات ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے شکرگزار ہیں جنہوں نے مشترکہ طور پر جنیوا میں سیلاب زدگان کے لیے کانفرنس کی میزبانی کی۔

واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ رواں موسم سرما میں لوگوں کو سردی سے بچانا ہماری فوری ترجیحات میں شامل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو 16 تا 20 جنوری ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر ڈیوس میں عالمی رہنماؤں سے ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے