(پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے، پاکستان دوبارہ ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہوں گے۔
تٖفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانی قابل فخر اثاثہ ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا ہمارا فرض ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات سعودی عرب میں لیگی عہدہ داروں سے ملاقات کے دوران کہی۔