خوشاب (پاک صحافت) سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 84 علی حسین بلوچ نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی حسین بلوچ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ملک میں جو انتشار پیدا ہوا اس کی وجہ سے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔
تحریک انصاف کے رہنما علی حسین بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی عزت اور تکریم ہمارے لئے بہت اہم ہے، جلد ہی اپنے دوستوں اور ووٹرز کی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
Short Link
Copied