پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 35 ارکان کے استعفی منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کر لیئے گئے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے منظوری کے بعد مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے ہیں۔  یاد رہے کہ  اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شیخ رشید سمیت تحریک انصاف کے 34 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں جنید اکبر، عثمان ترکئی، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب، عندلیب عباس، ملیکہ بخاری کے استعفے منظور کیے ہیں۔ اس کے علاوہ حیدر علی خان، سلیم رحمٰن، صاحبزادہ صبغت اللّٰہ، محبوب شاہ، محمد بشیر کے استعفے بھی منظور کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے شیر اکبر خان، علی خان جدون، شیر علی ارباب، شاہد احمد، گل داد خان، ساجد خان، محمد اقبال خان، عامر محمود کیانی اور فیض الحسن کے استعفے منظور کیے ہیں۔ شوکت علی، عمر اسلم خان، امجد علی خان، خرم شہزاد، فیض اللّٰہ، ملک کرامت کھوکھر، سید فخر امام، ظہور حسین قریشی، ابراہیم خان، طاہر اقبال، اورنگزیب خان، مخدوم خسرو بختیار، عبدالمجید خان، اسما قدیر اور منورہ بی بی کے استعفے بھی منظور ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے