پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کر لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چند دن قبل منظوری کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کر لیے گئے ہیں، اسپیکر نے استعفوں کی منظوری کی سمری الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری کی سمری الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اب صرف منحرف ارکان ہی باقی بچے ہیں۔  یادر ہے کہ مزید 43 استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور پاکستان تحریکِ انصاف کے 122 اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123 اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے