پاکستان یو اے ای

پاکستان اور یو اے ای میں فری ٹریڈ معاہدہ ہونے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں فری ٹریڈ معاہدہ ہونےکا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اماراتی وفد 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا، فری ٹریڈ معاہدے سے تجارتی ٹیرف کم ہوگا۔

پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاک امارات باہمی تجارت 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، باہمی تجارت میں گزشتہ ایک سال کے دوران 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی تعداد 18 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ ایک سال میں عرب امارات میں دو لاکھ پاکستانیوں کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

سراج الحق سستی شہرت کیلئے عوام کو گمراہ نہ کریں۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سراج الحق سستی شہرت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے