صحافی

پارلیمنٹ ہاؤس کی پریس گیلری کے دروازے صحافیوں کیلئے بند

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت کی جانب سے ملکی تاریخ میں پہلی بار پارلیمنٹ ہاوس کی پریس گیلری کے دروازے صحافیوں کے لئے بند کردئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو داخل ہونے سے روکتے ہوئے پارلیمنٹ کی پریس گیلری کو بند کردیا ہے جبکہ پارلیمنٹ ہاوس کا مرکزی دروازہ بھی سیل کردیا گیا ہے۔ حکومت کے اس غیرآئینی و غیرپارلیمانی اقدام پر صحافیوں نے احتجاجا دھرنا دیا ہوا ہے۔

ذروئع کے مطابق پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر 1 کے اندر دھرنا دیتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔ احتجاجی صحافیوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے صحافیوں کے بجائے دوسرے افراد کو پریس گیلری کے کارڈز جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریس گیلری بند کر کے صحافیوں کو اہم کوریج سے روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے