مظاہرہ

ٹی ایل پی مظاہرین کا شیخ رشید کی رہائشگاہ کا گھیراؤ، شدید نعرے بازی

راولپنڈی (پاک صحافت) کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مظاہرین نے راولپنڈی میں شیخ رشید احمدکی رہائش گاہ کا گھیراؤ کر لیا ہے، جبکہ وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف شدید نعرے بازی بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس اور رینجرز کے دستے لال حویلی کے باہر پہنچ گئے ہیں۔ رینجرز کو فوری طور پر مظاہرہ کرنے والے افراد کو منتشر کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لال حویلی کے باہر موجود مظاہرین کی جانب سے فرانسیسی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔اس صورتحال میں شیخ رشید احمد اور لال حویلی کی سیکیورٹی گزشتہ روز ہی بڑھا دی گئی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کے قریبی ساتھیوں کی جانب سے انہیں سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کل صبح کالعدم تحریک لبیک کےمسلح کارکنوں نے نواں کوٹ تھانے پر حملہ کیا، ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکاروں کو اغوا کرکے مرکز لے گئے، ملتان روڈ پر کالعدم تحریک لبیک کا احتجاج آج بھی جاری رہا۔ تصادم کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت مظاہرین بھی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے