شہباز شریف

وقت آگیا ہے کہ غلطیوں کو درست کیا جائے، قوم انصاف کی منتظر ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سامنے آنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ غلطیوں کو درست کیا جائے، قوم انصاف کی منتظر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی مقبول سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ثاقب نثار کی آڈیو سامنے آنے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کے لیے اسکیم بنائی گئی، اس اسکیم کا پتہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی آڈیو کلپ سے لگتا ہے۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب نئی مبینہ آڈیو سامنے آگئی، جس میں وہ نواز شریف کو سزا دلوانے کی ہدایات دے رہے ہیں، اسکے علاوہ  آڈیو ٹیپ میں وہ مبینہ طور پر  یہ بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے