ڈینگی

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے ایک دن میں سینکڑوں شہری متاثر

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس سے ایک دن میں متاثر ہونے والے شہریوں کی تعداد سینکڑوں تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں 61 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے، شہر کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 42 اور شہری علاقوں میں 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں اب تک مجموعی طور پر 937 اور شہری علاقوں میں 466 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اس وقت ڈینگی سے 1403 افراد متاثر ہیں جب کہ ابتک 5 افراد ڈینگی کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ڈینگی کے شکار افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے