وفاقی حکومت کا عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے عید الاضحی پر 17 سے 19 جون تک تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کابینہ ڈویژن کی سمری کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے عید الاضحی کی تعطیلات کی سمری وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کو بھیجی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان بھر میں پیر 17 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد جن اداروں میں اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے وہاں عیدالاضحیٰ پر 4 تعطیلات ہوں گی۔ جن اداروں میں ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں ان میں بقر عید کی 5 دن کی چھٹی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا ملک و فوج کیخلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے