مریم اورنگزیب

وفاقی حکومت نے گندم درآمد کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی۔ مریم اورنگزیب کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت نے گندم درآمد کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگی قیمت پر ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کی منظوری دی ہے۔ گندم کی درآمد کے ذریعے مزید اربوں روپے قوم کی جیب سے چرائے گئے ہیں۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ 280 کے بجائے 369.50 ڈالر فی ٹن گندم درآمد منگوانے کی منظوری عمران خان کے وژن کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جان بوجھ چیزیں تب خریدتی ہے جب عوام کی بجائے عمران مافیا کو فائدہ ہو۔ جب گندم، آٹا اور ایل این جی سستی ہوتی تو حکومت نہیں خریدتی اور مہنگی ہونے کے بعد خریدنے کا مقصد عمران مافیا کا کرپشن کرنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے