کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سندھ کی عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نیپرا کے طرز پر سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( سیپرا ) بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نیپرا کے طرز پر سیپرا بنانے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے مہنگے ٹیرف کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں ، صوبائی حکومت کے اس اقدام کا مقصد عوام کو سستی بجلی دینا ہے۔