اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس کے دوران دونوں رہنماؤ ں کے درمیان ملک کی حالیہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود سے بھی رابطہ کیا، وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کو عید پر مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔ یاد رہے کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مل کر ملک اور قوم کی ترقی کیلئے کام کرنے کا عزم کیا۔