اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف آج مسلح افواج کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ملاقات کریں گے۔
تٖفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق یہ ملاقات قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے پہلے ہو گی۔
واضح رہے کہ ملاقات میں ملکی امن و امان سمیت سیکیورٹی کی صورتِ حال پر غور ہو گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں 9 مئی کے پُرتشدد واقعات پر بریفنگ دی جائے گی۔