وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا ایف سی ہیڈ کوارٹرز بلوچستان کا دورہ

(پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز نارتھ فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر فرنٹیئر کور نارتھ کے ہیڈ کوارٹر میں اپنی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں قیام امن کے لیے فرنٹیئر کور نارتھ کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور کی قیامِ امن کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہیں، فرنٹیئر کور نارتھ نے بلوچستان میں امن کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فرنٹیئر کور نارتھ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر ناز ہے، بلوچستان میں بسنے والے محبِ وطن پاکستانی ہیں، بلوچستان کی پائیدار ترقی کا تعلق پائیدار امن سے جڑا ہوا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو فرنٹیئر کور نارتھ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے وہاں یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے میوزیم کا دورہ بھی کیا جہاں تاریخی نوادرات میں دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ جدید آلات کا بھی معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

پاکستان نے اپنے میزائل پروگراموں کے خلاف امریکی پابندیوں کو جانبدارانہ اور سیاسی قرار دیا

پاک صحافت پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بعض چینی کمپنیوں اور شہریوں پر مبینہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے