شہباز شریف

وزیرِاعظم شہبازشریف کا بنگلادیش کے عبوری سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کو خط

اسلام آباد (پاک صحافت) بنگلہ دیش میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ ڈاکٹر یونس کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلہ دیش میں حالیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بنگلہ دیش کو مدد کی پیشکش کر دی ہے، انہوں نے خط کے متن میں کہا کہ بنگلادیش میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال پر دلی دکھ اور رنج ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ اس کڑے وقت میں ہمدردیاں بنگلادیشی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، بنگلادیشی عوام مشکلات میں اپنے حوصلے اور ہمت کیلئے جانے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرامید ہوں بنگلادیش آپ کی قیادت میں اس مشکل سے جلد نکل آئے گا، پاکستان اس مشکل وقت میں ہر طرح سے بنگلادیش کی مدد کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی، آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے