وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 8 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 8 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئیں۔ مریم نواز 8 سے 15دسمبر تک چین کے دورے پر رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر اور وزیر زراعت عاشق کرمانی بھی مریم نواز کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کے دورے کریں گی جہاں وہ چین کے وزراء، اعلیٰ حکام اور ماہرین سے ملاقاتیں کریں گی۔

مریم نواز چین میں مختلف تقاریب اور کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز چین کی حکمراں جماعت کی دعوت پر چین گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور حکومتی مذاکراتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے