شہبازشریف ملالہ

وزیراعظم کی ملالہ یوسفزئی سے نیویارک میں ملاقات

نیویارک (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملالہ کی ہمت اور لگن کو سراہتے ہوئے تعلیم، صنفی مساوات اور پاکستان میں مرد اور خواتین دونوں کے لیے سیکھنے کے مواقع میں اضافے کے شعبوں میں حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو ترجیح دینے اور اس کی ترغیب دینے کے لیے حکومت کے منصوبوں اور سکیموں کو بھی باور کرایا۔

ملالہ یوسفزئی نے تمام لڑکیوں کے لیے تعلیم کے حق کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں حالیہ موسمیاتی سیلاب میں بہت سے اسکول تباہ ہوگئے ہیں. اس نے پسماندہ بچوں خصوصاً لڑکیوں کی مدد کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا. انہوں نے تباہ کن سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی پر پاکستان کی کوششوں کے لیے ملالہ فنڈ کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

بانی سے ملاقات؛ حکومت نے کہا کوئی راستہ نکالتے ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے