سرفراز بگٹی

وزیراعظم نے بلوچستان کے زمینداروں کے مطالبات مان لیے۔ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاک صحافت) سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے بلوچستان کے زمینداروں کے مطالبات مان لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیف سیکرٹری کے ہمراہ بلوچستان اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے زمیندار صوبائی اسمبلی کے باہر پر امن احتجاج پر ہیں مزاکرات کے بعد کمیٹی قائم کی گئی، زمینداروں کا وفد ملنے آیا زمینداروں کا مطالبہ جائز ہے۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم زمینداروں کے مسائل لے کر وزیر اعظم کے پاس گئے اور فارمولہ طے کیا تھا کہ زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا وزیراعظم نے بڑے دل سے بلوچستان کے لوگوں کا مسئلہ شمسی توانائی پر منتقلی کے لئے 50 ارب روپے درکار ہیں 40 ارب روپے وفاق دے گا 10 ارب صوبائی حکومت دے گی۔

وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ ایک ماہ میں زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا کام ہوگا ایک ماہ تک کیسکو زمینداروں کو روزانہ چھ گھنٹے بجلی فراہم کرے گا۔ ہم وزیراعظم کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے دیرینہ مسئلہ حل کیا مسئلے کا حل بھی نکالا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

جنوبی وزیرستان میں خوارج سے جھڑپ، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے