لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی عہدے سےاستعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18 مئی کو طلب کرلیاگیا۔اجلاس 18مئی ہفتے کو دن ساڑھے 11 بجے 180 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس پارٹی کے آئین کی شق 15 کے تحت بلایا گیا ہے۔ پارٹی کےسیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو میٹنگ کا نوٹس ارسال کردیا۔
Short Link
Copied