شہبازشریف اردوان

وزیراعظم اور ترک صدر کا رابطہ، عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے عیدالاضحی کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ترکیہ دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کو سراہا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ترک صدر نے خطے اور عالمی امن و استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین بالخصوص غزہ کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر نے عالمی برادری سے اپیل کی وہ فلسطینیوں کے مصائب کے خاتمے کے لیے کوششوں کو دگنا کرے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

جنوبی وزیرستان میں خوارج سے جھڑپ، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے